حیدرآباد: شادی کی تقریب میں آئے 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں شادی کی تقریب میں آئے 3 بچے کرنٹ لگنےسے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رشتے دار کی شادی میں آئے بچے گھرکی چھت پر سو رہے تھے،گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے بچوں کو کرنٹ لگا۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 10 ، 12 اور 14 سال تھیں جب کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان حیسکو کے مطابق پھلیلی سب ڈویژن میں بچوں کی اموات کرنٹ لگنے سے ہوئی، حادثے کے مقام پر تاریں ٹوٹی ہوئی نہیں تھیں، ممکنہ طور پر بچے تاروں کے قریب موجود تھے یا چھونے سے کرنٹ لگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات سے بجلی کی تاریں چھت، دیواروں کے نہایت قریب ہوچکی ہیں، ٹنڈو طیب میں رہائشیوں کو پہلے بھی نوٹس جاری کر چکے ہیں۔