18 ویں ترمیم کا کریڈٹ لینے والی پیپلز پارٹی این ایف سی پر خاموش ہے: مزمل اسلم
پشاور: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کا کریڈٹ تو لیتی ہے لیکن این ایف سی کے معاملے پر خاموش ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جس صوبے سے کوئی ذخائر نکلتے ہیں، ان پر حق اسی صوبے کا ہوتا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اگر ہمیں 90 ارب روپے دے دیئے جائیں تو ہمارے صوبے کو فائدہ ہوگا، ونڈ فال پرافٹ کا کیس آج تک ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔
وزیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت کے مطابق ونڈ فال پرافٹ کی مد میں وفاق کے ذمے تقریباً 80 ارب روپے بقایا ہیں۔