بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کی گئی لسٹ میں سید نصیب اللہ آغا، احتشام خان، فضل الٰہی کا نام شامل ہے۔

فلک ناز چترالی، چوہدری جاوید اختر اور سردار غلام علی اصغر کا نام بھی جیل حکام کے حوالے کی گئی فہرست میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں