اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 22, 2026
نائب وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو دی جانے والی پرتپاک ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آر-4 کے تیسرے اجلاس کی میزبانی پر بھی ترکیہ کا شکریہ ادا کیا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔