اسلام آباد ریڈ زون میں آج تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں قائم تمام وفاقی دفاتر 23 اپریل کو بند رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز تمام وزارتیں اور سرکاری دفاتر ’ورک فرام ہوم‘ کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ افسران اور عملہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر دفتر طلب کیا جا سکے۔
یہ فیصلہ صرف ایک دن کے لیے نافذ العمل ہوگا۔