چین میں ایشین بیچ کی افتتاحی تقریب، پاکستانی دستے کی بھی شرکت
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں ایشین بیچ کی افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں پاکستانی دستہ بھی شریک ہے۔
قومی ریسلر انعام بٹ اور ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے قومی پرچم اٹھائے پاکستانی دستے کی قیادت کی۔
40 رکنی قومی دستہ 6 کھیلوں میں شرکت کرے گا، ایشین بیچ گیمز 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔