مین سٹریم میڈیا پھر ایرانی حکومت کی تشہیری مہم چلا رہا ہے: کیرولین لیویٹ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ مین سٹریم میڈیا ایک بار پھر ایرانی حکومت کے حق میں تشہیری مہم (پی آر) چلا رہا ہے۔
اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی فوج نے صرف 48 دنوں میں ایرانی نظام کو تباہ کر دیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کا دفاعی صنعتی ڈھانچہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون بنانے اور ذخیرہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایران کے زیادہ تر بیلسٹک میزائل، لانچنگ سسٹمز اور طویل فاصلے تک حملہ کرنے والے ڈرون تباہ کر دیئے گئے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے 150 سے زائد جہاز ڈبو دیئے گئے، ایران کی فضائیہ اب عملی اور آپریشنل طور پر مؤثر نہیں رہی۔