واٹس ایپ نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کروانے کیلئے تیار
کیلیفورنیا: (وہب ڈیسک) واٹس ایپ نے نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو مکمل طور پر اختیاری ہوگی۔
میٹا کے مطابق واٹس ایپ پلس نامی یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، صارفین بدستور مفت میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واٹس ایپ پلس زیادہ تر ذاتی نوعیت (پرسنلائزیشن) کے فیچرز پر مشتمل ہے، جن میں پیڈ سٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہیں۔
تاہم یہ تمام تبدیلیاں صرف صارف کو نظر آئیں گی، چیٹ کرنے والے دوسرے افراد کو نہیں، مزید برآں سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔