لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان موقع پر مارے گئے جبکہ 1 فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کاہنہ و دیگر علاقوں میں وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں