پاکستان سپر لیگ 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کا راولپنڈیز کو 138 رنز کا ہدف

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 34 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم پوری ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس گرین نے آخری لمحات میں 16 گیندوں پر 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر مجموعے کو کچھ سہارا دیا، دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیپمین 23 رنز اور فہیم اشرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ 

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، سعد مسعود اور ڈیان فورسٹر نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ، آصف آفریدی اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگزمین کے مابین شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں