کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے
کراچی: (دنیا نیوز) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کی آج 15 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور سکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔
ڈرامہ سیریل روزی میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے، ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن تیڑا، انتظار فرمائیے، ہاف پلیٹ اور ای ٹرین جیسے بے مثال ڈرامے آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
سٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا ناصرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا، بڈھا گھر پر ہے، یسرعید نوسرعید اور بکرا قسطوں پر آپ کے یادگار سٹیج شوز ہیں۔
معین اختر 22 اپریل 2011ء کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔