پی ایس ایل11: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ آج ہونیوالے پہلے میچ میں راولپنڈیز نے مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا ہے۔