پنجاب میں 18 سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے 18 سیشن ججز کے تقرر اور تبادلے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اضلاع کے سیشن ججز کو او ایس ڈی کر دیا گیا، سیشن جج اوکاڑہ شہزاد رضا کو او ایس ڈی سیشن کورٹ لاہور میں تعینات کر دیا گیا۔

سیشن جج ساہیوال ضیاء اللہ کو او ایس ڈی سیشن کورٹ لاہور، سیشن جج شیخوپورہ محمد نعیم کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج وہاڑی سردار اقبال ڈوگر کو سیشن کورٹ لاہور، سیشن جج سرگودہ قمر زمان کو گجرات، سیشن جج عابد حسین کو بھکر سے شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔

سیشن جج منڈی بہاؤالدین محمد ندیم کو اوکاڑہ، سیشن جج رحیم یار خان عامر سلیم رانا کو منڈی بہاؤالدین، سیشن جج قصور ریحان بشیر کو بھکر تعینات کر دیا گیا۔

سیشن جج ننکانہ محمد فیصل کو ساہیوال، سیشن جج راولپنڈی ناصر حسین کو میانوالی، سیشن جج میانوالی اصغر علی کو راولپنڈی، سیشن جج ڈی جی خان محمد عباس کو وہاڑی تعینات کیا گیا۔

سیشن جج گجرات اعجاز الرحمان کو سرگودہا، سیشن جج محمد نوید کو ننکانہ سیشن جج اظہار الحق کو رحیم یار خان احمد نواز کو قصور اور محمد عطار بانی کو ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں