اوکاڑہ: دن دیہاڑے طالبہ کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پولیس نے دن کی روشنی میں طالبہ کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سرکی محلہ میں پیش آیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کیے تو ملزم پکڑا گیا۔

ملزم سہیل پولیس کو دیکھ کر کورٹ باری کے قریب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کا موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے اس کا بازو اور ہاتھ ٹوٹ گیا۔

اوکاڑہ پولیس نے ملزم سہیل کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں