ایلون مسک کا اپنے ہی سائبر ٹرک خریدنے کا انکشاف

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس اپنی ہی کمپنی ٹیسلا کے تیار کردہ سائبر ٹرک کی سب سے بڑی خریدار بن کر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں امریکا میں فروخت ہونے والے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک سائبر ٹرک سپیس ایکس نے خریدا، یہ خریداری مجموعی طور پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت پر مشتمل تھی۔

ایس اینڈ پی گلوبل موبلیٹی کے رجسٹریشن ڈیٹا (جسے سب سے پہلے بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا) کے مطابق سپیس ایکس نے ان الیکٹرک ٹرکس پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔

اگرچہ سپیس ایکس نے ٹیسلا کی فروخت کو سہارا دیا، پھر بھی چوتھے سہ ماہی میں سائبرٹرک کی مجموعی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق اگر سپیس ایکس کی خریداری کو شامل نہ کیا جائے تو اسی مدت میں سائبر ٹرک کی رجسٹریشن میں 51 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جاتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں