اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا، اب تک 72562 افراد شہید کر دیئے

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کے مظالم میں کوئی رکاوٹ نہیں آرہی۔

7 اکتوبر 2023ء سے 22 اپریل 2026ء تک کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 72,562 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ان اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ غزہ میں ہر 33 افراد میں سے ایک اپنی جان کھو چکا ہے، اسی دوران کم از کم 172,320 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے افراد کو زندگی بھر کے لئے معذوری یا شدید زخموں کا سامنا ہے یعنی ہر 14 افراد میں سے ایک شخص زخمی ہوا۔

10 اکتوبر 2025ء کوغزہ میں ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کے بعد بھی تشدد نہیں رکا، اس عرصے میں بھی کم از کم 786 فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں جبکہ 2,217 افراد زخمی ہوئے۔

غزہ کے مختلف علاقوں شمالی غزہ، غزہ سٹی، دیر البلاح، خان یونس اور رفاہ میں اسرائیلی غاصب فوجیوں نے بدترین تباہی مچائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں