کویت نے ایران امریکا جنگ کے باعث بند فضائی حدود دوبارہ کھول دی

کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت نے ایران امریکا جنگ کے باعث بند فضائی حدود دوبارہ کھول دی۔

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حمود مبارک کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضائی حدود بحال کر دی گئی جو 28 فروری سے خطے کی صورتحال کے باعث عارضی اور احتیاطی طور پر بند تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مرحلہ وار منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت فضائی آپریشنز کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ مکمل طور پر ایئرپورٹ آپریشن کو فعال کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں