پاکپتن میں خاتون ٹیچر کے قتل کا ملزم کانسٹیبل پولیس حراست میں ہلاک

پاکپتن:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے پاکپتن میں خاتون ٹیچر کے اغوا اور قتل کیس کا مرکزی ملزم کانسٹیبل زاہد پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کانسٹیبل زاہد سکھیرا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر خاتون ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔

دوسری جانب ڈی پی او نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقتولہ خاتون ٹیچر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں