پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 193 رنز کا ہدف
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 40 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جان سے شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹیو سمتھ اور صاحبزادہ فرحان نے 30،30 رنز کی اننگ کھیلی، جوش فلپ 11، کپتان آشٹن ٹرنر 9 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
سلطانز عرفان منہاس نے 31 رنز بنائے جبک محمد وسیم جونیئر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، سلمان مرزا، سلمان ارشاد، فہیم اشرف، کپتان شاداب خان اور کرس گرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آج ہونیوالے پہلے میچ میں حیدرآبادکنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔