بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن، کھلاڑی گولڈن کیپس پہن کر میدان میں اترے
لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے آج ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے 37 ویں میچ میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، گولڈن ربن ڈے کی مناسبت سے کھلاڑی اور آفیشلز گولڈن کیپس پہن کر میدان میں اترے۔
کینسر سے لڑنے والے بچوں کو بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم مدعو کیا گیا، بچوں کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل اور کراچی کنگز کے پلیئر سلمان علی آغا سے ملاقات ہوئی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 25, 2026
سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے بچوں کو خصوصی سووینئرز دیئے، دوسرے میچ میں شام 7 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔