5 مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائیں گے: ایرانی صدر

تہران :(دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پانچ مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری  اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران میں اللہ پاک کی مدد اور نصرت نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بھی اللہ کی مدد سے جنوبی اصفہان میں ایک اور طبس کا آغاز ہوا جو کہ دشمن کی واضح ناکامی ہے، جنوبی اصفہان کا محافظ وہی رب ہے جس نے طبس میں ریت کو دشمن کے خلاف ڈھال بنایا تھا۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس طرح کی تاریخی شکستیں دنیا کی متکبر طاقتوں کے لیے ایک سبق ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں