روس اور متحدہ عرب امارات کا مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی بحالی پر زور

ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کے لئے فوری مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بحران کے مستقل حل کے لئے ایسے معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے جو خطے کے تمام ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھے، فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں استحکام کے لیے سفارتی عمل کو دوبارہ فعال کرنا ناگزیر ہے۔

روس اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ طور پر امید ظاہر کی کہ مذاکرات کی بحالی سے مشرق وسطیٰ میں طویل المدتی امن کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں