گھریلو تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا
قصور: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ دیور نے بھابھی کو گھریلو تنازع پر چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا ، قتل ہونے والی ارم کے خاوند رمضان کے مطابق گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا۔
خاوند کی عدم موجودگی میں اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے۔