خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار بچے سمیت 2 افراد جاں بحق
خیبر:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خونریز واقعہ لنڈی کوتل سلطان خیل مزرینہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر گولیاں چلا دیں، فائرنگ سے گاڑی میں سوار بچے سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ فرار ملزم کے گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جب کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ یا وجہ کچھ اور تھی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔