سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار، فی تولہ قیمت کتنی؟
کراچی: (دنیا نیوز) قومی و بین الاقوامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے رہی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2486 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 142 روپے کی کمی سے 7ہزار 957 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 122 روپے کی کمی سے 6 ہزار 821 روپے کی سطح پر آگئی۔