بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال، عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کشمور کندھکوٹ کے صدر محمد خان جاکھرانی نے ملاقات کی، عارف جاکھرانی بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں کشمور کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
چیئرمین پیپلز پارٹی سے سے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میرچنگیز خان جمالی کی ملاقات ہوئی، حیدرجمالی اور مرتضیٰ جمالی بھی ملاقات میں شریک تھے، بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
.jpg)
بلاول بھٹو زرداری سے ضلع شکارپور کے صدر میر عابد خان بھیو کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر شکارپور کی تنظیمی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
چیئرمین پیپلز پارٹی سے رکن سندھ اسمبلی پیرمجیب الحق کی ملاقات ہوئی، دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ لی گئی۔