لاہور ہائیکورٹ: مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسڑ جاری

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسڑ جاری اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 4 مئ سے 4 جولائی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن 24 سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ تمام ڈویژنل بینچز پیر سے جمعرات تک مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، لاہور ڈویژن بینچ2 میں جسٹس عابد عزیز شیخ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس کیسز سنے گے جبکہ ڈویژن بینچ 3میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ ہیں۔

روسٹر کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اے ٹی سی نیب کے کیسز سنے گا، لاہور ڈویژن بینچ 4 میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔

جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ 5میں جسٹس شہرام سرور چوہدری ،جسٹس محمد طارق ندیم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات کیسز کی اپیلیں سنے گا۔

علاوہ ازیں ڈویژن بینچ میں 6 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل منشیات کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ 7میں جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس وقار حیدر اعوان شامل ہیں جبکہ جسٹس حسن نواز مخدوم ،جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل 8 بینچ پر ٹیکس بینکنگ کے کیس سنے گا۔

ڈویژن بینچ 9جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں سول نوعیت کے کیسز سنے گا، جسٹس چوہدری سلطان محمود دو رکنی بینچ میں شامل ہیں جبکہ ڈویژن بینچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔

روسٹر کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم صرف سنگل بینچ کی حثیت سے کیس سنیں گے جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس طارق سلیم شیخ صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں