پہلگام فالس فلیگ: سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی

سری نگر: (دنیا نیوز) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس نے پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، مودی کو بھارت کے اندراور باہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنمائوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے، جبکہ امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پربھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقاراور حمایت میں اضافہ ہوا، جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا، بھارت میں اندرونی و بیرونی اختلافی آوازیں اس امرکی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا۔

مزید برآں، سکھ برادری کے پاکستان کیلئے محبت کے پیغامات عکاس ہیں کہ بھارت ہندواتوا نظریات کے زیراثر نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزر بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں