وفاقی آئینی عدالت: تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
عدالت میں اس کیس کے ساتھ صوبائی رہنما سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ درخواست 2019 میں حکم عدولی کے الزام پر دائر کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا، عدالت کی جانب سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری اداروں اور حکام کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔