گلیشیئر پگھلنے، شدید گرمی سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی
کندیاں: (دنیا نیوز) گلیشیئر پگھلنے اور شدید گرمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 70 ہزار کیوسک تک پہنچ چکی ہے، جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 66 ہزار 545 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 648 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے چشمہ بیراج کے 35 سپل ویز کھول دیے گئے۔