صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں تیز ہونے کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے ایک چوک پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 3 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ ایک گنجان آباد علاقے میں کیا گیا جہاں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی موجودگی تھی۔

غزہ کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پولیس کی گشت کرنے والی ٹیم کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

دوسری جانب شیخ رضوان کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خان یونس اور غزہ کے مشرقی علاقوں پر بھی اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے، مسلسل حملوں اور جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں