امریکا اور یورپ کے درمیان کریٹیکل منرلز کا معاہدہ طے پا گیا

واشنگٹن/برسلز: (دنیا نیوز) امریکا اور یورپ کے درمیان اہم نوعیت کے کریٹیکل منرلز معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے، جسے عالمی سپلائی چین میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور یورپی کمیشن کے نمائندے نے اس معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت معدنیات کی پیداوار اور فراہمی کے لیے غیر چینی سپلائرز کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کے لیے ضروری اسٹریٹجک معدنیات کی فراہمی کو محفوظ بنانا ہے، تاکہ حساس شعبوں میں کسی ایک ملک پر انحصار کم کیا جا سکے۔

خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے یہ اقدام چین کے متبادل سپلائی چین قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں حالیہ عرصے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

معاہدے کے تحت امریکا اور یورپی یونین نے اسٹریٹجک معدنیات کے شعبے میں مشترکہ محاذ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جسے عالمی معاشی اور جغرافیائی سیاست میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں