امریکا کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر سپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے پر غور
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ پینٹاگون سپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل میں امریکا کے نیٹو اتحادیوں کو سزا دینے کے آپشنز پر بات کی گئی ہے جس میں سپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے کا بھی ذکر شامل ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ سزاؤں کے آپشنز کی وجہ نیٹو کا ایران جنگ میں امریکی کارروائیوں کی حمایت نہ کرنا ہے، ای میل میں سپین سے امریکی فوجی معاہدے کو معطل کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
ای میل کی وضاحت کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ نیٹو مخالف پالیسی کے اختیارات کو ایک نوٹ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس میں کچھ اتحادیوں کی جانب سے امریکا کو ایران جنگ کے لیے رسائی اور فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینا بھی شامل ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ ای میل میں نیٹو رُکن ممالک میں سے مشکل ممالک جو نیٹو کے اہم عہدوں پر ہیں، سے معاہدے معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو نے ان رپورٹوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ای میلز کو دیکھتے ہوئے کام نہیں کرتے، ہم سرکاری دستاویزات پر کام کرتے ہیں۔