جھنگ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
جھنگ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جھنگ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقابلہ قادر پور کے علاقے میں ہوا جہاں اہلکاروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ رکنے پر تلاشی کے دوران ایک ملزم شدید زخمی حالت میں ملا جو بعد ازاں دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت رمضان بلوچ کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کے بتایا کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا جب کہ مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔