سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد نئی شرح سود کا اعلان کیا جائے گا، اس وقت شرح سود ساڑھے 10 فیصد ہے۔

اجلاس کے دوران مہنگائی، تیل کی قیمتوں سے متعلق پالیسی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں