پہلگام فالس فلیگ: بھارت سکیورٹی پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے سے قاصر

سری نگر: (دنیا نیوز) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر اٹھنے والے کڑے سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہوگیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سکیورٹی غفلت اور نااہلی پر کڑے سوالات کا بھارت آج تک جواب نہ دے سکا، جبکہ بی جے پی کی پہلگام فالس فلیگ کی منظم سازش کیخلاف بھارتی عوام نے بھی سنجیدہ سوالات اٹھائے۔

بھارتی عوام نے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی کے پرانے ہتھکنڈے کو یکسر مسترد کیا، تاہم بی بی سی نے بھی پہلگام فالس فلیگ کے ڈرامے پر کئی سوالات اٹھائے جن کے جوابات مودی سرکار آج تک نہیں دے سکی۔

7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کے باوجود ہونے والے واقع پر بھارتی عوام نے مودی حکومت اور سکیورٹی ناکامی کو مورد الزام ٹھہرایا، جبکہ کشمیر کے عوام اور بھارتی سیاسی جماعتوں نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو منصوبہ بندی ، سکیورٹی فیلئیر اور سازش قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت اڑی 2016ء، پلوامہ 2019ء اور پہلگام2025ء جیسے فالس فلیگ کرنے میں تاریخ رکھتا ہے، جبکہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد دنیا نے بھارت کے مظلومیت پر مبنی جھوٹے بیانیہ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں