عظمیٰ بخاری کا پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت کا مطالبہ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو شائقین کے لیے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ عوام کے بغیر ادھورا محسوس ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میدانوں کو دوبارہ شائقین سے بھر دیا جائے اور ٹرافی کی رونق بھی عوام کی موجودگی سے بڑھائی جائے، کرکٹ شائقین کے بغیر پی ایس ایل کا اصل جوش و خروش متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس مطالبے کو اجاگر کرتے ہوئے ’شائقین واپس لاؤ‘ اور ’پی ایس ایل پبلک کے لیے کھولو‘ جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے، جنہیں شائقین کی جانب سے بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں