اوکاڑہ میں پولیس کی کارروائی، مقصود عرف صودی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 کارندے گرفتار
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقصود عرف صودی گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے۔
پولیس حکام نے بتایا گیا کہ ملزموں کی شناخت نعمان، مقصود عرف صودی اور ارشد شامل ہے، ملزموں نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ملزموں کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، پکڑے گئے ملزم دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔