قصور: منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

قصور: (دنیا نیوز) منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار کر لیا گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئیں۔

ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں تھانہ کنگن پور پولیس کی ایس ایچ او حافظ ساجد محمود کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

پل بائی پاس لنڈیانوالا کے قریب سپیشل ناکہ بندی کے دوران منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی، اور اسی دوران بھاگیوال ٹبہ کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات کا بڑا ڈیلر ایوب عرف ایوبی میو کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا، تھانہ کنگن پور پولیس نے امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں