بہاولنگر: گن پوائنٹ پر ریٹائر پولیس اہلکار کی 15 سالہ بیٹی اغوا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مسلح ملزموں نے گھر میں گھس کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ریٹائر پولیس اہلکار کی بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے، ریٹائر پولیس اہلکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، ملزموں نے دھاوا بول دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 15 سالہ طالبہ کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے، مغویہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں 7 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تھانہ سٹی بی ڈویژن نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، جن کو جلد تلاش کرکے طالبہ کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں