سرگودھا میں رشتے کے تنازع پر 3 خواتین قتل، آئی جی نے رپورٹ طب کرلی

سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے سرگودھا میں رشتہ دار کے ہاتھوں ماں بیٹی اور ملازمہ قتل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ میلووال میں رشتہ کے تنازع پر پیش آیا جہاں شوہر کے سوتیلے بھائی نے فائرنگ کرکے بھابھی ، بھانجی اور ملازمہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حکام  نے بتایا کہ ملزم عباس تینوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد موقع پر سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ ڈی پی او کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جب کہ سینئر افسران، اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں