لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے رتودیرو میں پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اللہ ڈنو جانوری کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو اللہ ڈنو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار اللہ ڈنو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا جس کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں