شہر قائد میں چور جیولری شاپ سے سونے سے بھری تجوری لیکر فرار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صدر زیب النساء سٹریٹ پر رواں سال کی بڑی نقب زنی کی واردات ہوئی۔

چور جیولری شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کی سونے سے بھری تجوری چوری کرکے لے گئے، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان صبح سویرے دکان کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور سونے و زیورات سے بھری تجوری لے کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق اڑھائی کلو سونا اور 60 تولے زیورات چوری کئے گئے جس کی مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر آگئی، سی سی ٹی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تجوری کو موٹرسائیکل پر رکھ کر با آسانی فرار ہوگئے۔۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تجوری باہر منتقل کرنے کیلئے مارکیٹ کے چوکیدار کی مدد لی جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جبکہ پریڈی تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں