عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
لندن: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا، 118 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل فروخت ہونے لگا، امریکی خام تیل 7 فیصد مہنگا ہوگیا، فی بیرل قیمت 107 ڈالر تک پہنچ گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کے اعلی افسران سے ملاقات ہوئی، وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ایران کی ناکہ بندی طویل ہونے کی صورت میں عالمی آئل مارکیٹ پر اثرات سے متعلق مشاورت کی گئی۔