گوجرانوالہ: ماں بیٹی کے قتل کیس میں ملوث2 مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ماں بیٹی قتل کیس کے مرکزی ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم یاسر اور مصطفیٰ کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا، لدھے والا کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، ہلاک ملزموں کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مقتولہ کے شوہر مصطفیٰ نے اجرتی قاتل یاسر سے بیوی اور بیٹی کو قتل کروایا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مارے گئے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں