سعودی عرب اور امارات کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور امارات میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل ہو گئیں۔
پاکستان سفارت خانہ سعوی عرب کے مطابق تکنیکی وجوہات کی بنا پر سفارت خانے میں پاسپورٹ سہولیات معطل رہے گی، سفارت خانے میں پاسپورٹ سہولیات 29 اور 30 اپریل کو معطل رہے گی۔
پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کے مطابق امارت میں پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے میں پاسپورٹ سروس بند ہے، سروس بحال ہوتے ہی کمیونٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔