آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی، صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی سکواڈ میں شامل ہیں، صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہو جائیں گی۔
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) April 29, 2026
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔