پینٹاگون شاید صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں دکھا رہا، امریکی میڈیا کا انکشاف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے انکاف کیا ہے کہ پینٹاگون شاید صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں دکھا رہا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 2 اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے بتایا نائب صدرجے ڈی وینس نے سوال اٹھایا پینٹاگون جنگ کے بارے میں جو معلومات فراہم کر رہا ہے وہ کتنی درست ہیں؟

جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدرٹرمپ کے سامنے امریکی میزائل کے ذخائر میں کمی پر تشویش ظاہر کی، انٹیلی جنس جائزوں کے مطابق ایران کے پاس اب بھی فضائیہ کا دو تہائی حصہ ہے، میزائل لانچ کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چھوٹی تیز رفتار کشتیاں بارودی سرنگیں بچھانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں، جنگ بندی کے بعدایران کے 50 فیصد میزائل لانچرز دوبارہ فعال ہوچکے ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی وزیر جنگ اچھی طرح جانتے ہیں صدر ٹرمپ سے کیسے بات کرنی ہے، وہ کوشش کرتے ہیں صدرکو وہی بتایا جائے جو وہ سننا چاہتے ہیں اور یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں