قطر کا خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کا مطالبہ، پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کا مطالبہ کر دیا اور فریقین سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کردی۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت نہیں، قطر پاکستان کی خطے میں ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ثالثی کے عمل میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے، تنازع کا حل صرف مذاکرات کی میز پر ہی ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں