ایران جنگ اور مہنگائی کے مسائل، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی ریکارڈ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے ساتھ جاری جنگ اور مہنگائی کے مسائل پر عوامی خدشات کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کی موجودہ صدارتی مدت کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، صرف 34 فیصد امریکی عوام وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جو اس سے قبل 36 فیصد تھی۔

جنوری 2025ء میں عہدہ سنبھالنے کے وقت 47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا تھا تاہم اس کے بعد سے ان کی مقبولیت مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد ٹرمپ کی عوامی حمایت کو شدید دھچکا پہنچا جس کے نتیجے میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ صرف 22 فیصد افراد نے مہنگائی کے معاملے پر ٹرمپ کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا، جو پہلے 25 فیصد تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں